Ads

ٹی ٹوئنٹی سیریز، ڈیوڈ ملر جنوبی افریقا کے کپتان مقرر

جوہانسبرگ: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی اور تیسرے میچ کیلئے ڈیوڈ ملر کو جنوبی افریقی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

جارح مزاج بیٹسمین ون ڈے سیریز کے بعد مختصر فارمیٹ کے پہلے میچ میں بھی متاثر کن کارکردگی پیش نہیں کرپائے، تاہم گزشتہ مقابلے میں انہوں نے 4 کیچ اور2 رن آؤٹ کر کے بیٹنگ میں اپنی ناکامی کا ازالہ ضرور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ فاف ڈوپلیسی اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے

یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے جب کہ کوئنٹن ڈی کک ہیمسٹرنگ کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ جانیمن میلان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں اتوار کو ہو گا۔

The post ٹی ٹوئنٹی سیریز، ڈیوڈ ملر جنوبی افریقا کے کپتان مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DOvHYm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment