Ads

پی سی بی بنگلادیش اورانگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کی بھی میزبانی کیلیے تیار

 کراچی:  پی سی بی نے 15 برس کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے بعد  بنگلا دیش اور انگلینڈ کی ٹیموں کی  بھی میزبانی کرنے کی ٹھان لی۔

پی سی  بی ویمنز ونگ کے جنرل منیجر شاہد اسلم کا کہنا ہے کہ  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ  بنگلا دیش اور انگلینڈ کی دونوں ٹیموں کے ساتھ ہوم سیریز طے ہے جس کے کچھ میچز پاکستان میں بھی کرانے کا ارادہ ہے، بورڈ مردوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ویمنز ٹیموں کو بھی پاکستان بلانے کا پلان کررہا ہے۔

شاہد اسلم نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ سیریز جولائی میں شیڈول ہے جس کا میزبان بھارت ہے، یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے، بھارت پہلے  ہی پاکستان سے نہ کھیل کر چار اہم پوائنٹس ضائع کرچکا ہے۔

The post پی سی بی بنگلادیش اورانگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کی بھی میزبانی کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G2f11F
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment