Ads

پاکستان نے ویسٹ انڈٰیز ویمن ٹیم کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

 کراچی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز  کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 رنز سے جیت لیا۔

ساوتھ اینڈ  کلب پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرہ  ڈوٹن نے  29 گیندوں ہر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگ کھیلی، چیڈن نے  29 رنز بنائے، کپتان مرییسا نے 14 رنز جوڑے،شمین کیمل 9 رنز بنا سکیں، پاکستان کی طرف سے انعم امین نے 3 اور ثنا میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان  نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پہلی وکٹ 13 رنز پر ہی گرگئی جب جوریہ خان 8 گیندوں پر 10 رنز جوڑ کر  شاکیرہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئیں، پاکستان کو دوسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا،کپتان بسمعہ معروف 16 گیندوں پر 19 رنز جوڑ کر فلیچر کی گیند پف بولڈ ہوگئیں، 70 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی عمایمہ سہیل کے اسٹمڈ ہونے پر گری، 24 گیندوں پر 28 رنز بنانے والی عمایمہ کی وکٹ کرشما رام ہیرک کے حصہ میں آئی۔

80 رنز پر پاکستان کا چوتھا نقصان ہوا، ارم جاوید  7 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر کرشیما کو وکٹ دے بیٹیھیں، ندا ڈار نے 40گیندوں پر  53 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے،عالیہ ریاض 23 گیندوں پر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں،کرشیما نے دو وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاکیرہ اور ایفے فلیچر کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنے نام کرلی۔

The post پاکستان نے ویسٹ انڈٰیز ویمن ٹیم کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RAp8w7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment