Ads

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر شٹرڈاؤن ہڑتال

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی آمد پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور بہادر کشمیری اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حریت پسند رہنماؤں کی اپیل پر غیور کشمیریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا استقبال مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے کیا۔ وادی بھر میں ٹرین کی آمد و رفت معطل اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

ادھر بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں محصور کر کے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے، گھر سے کسی ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے نوجوانوں کو بنا کسی جرم کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔

کشمیری عوام کے ممکنہ احتجاج سے خوفزدہ ہو کر سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہیں جس کے باعث وادی جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کر رہی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

حریت قیادت کو گزشتہ روز ہی نظر بند کردیا گیا تھا اس کے باوجود کشمیری عوام نے بھرپور احتجاج کر کے ثابت کردیا کہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم سہنے کے باوجود وہ آزادی کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا دور حکومت رواں برس اختتام پذیر ہونے کو ہے اور کشمیر کے موجودہ دورے کو مشکلات میں گھری بے جی پی کی الیکشن تیاریاں قرار دیا جارہا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر شٹرڈاؤن ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SkTirM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment