Ads

آج پاکستان تحریک انصاف یوم تشکر منائے گی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف یوم تشکر بنائے گی۔

عام انتخابات کو آج ایک سال مکمل ہوگیا ہے اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف یوم تشکر منائے گی۔ 25 جولائی کے انتخابات میں پاکستان کے عوام کی امنگیں اور عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد رنگ لائی۔عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے۔

معاون خصوصی نے کہا آج ان عناصر کی شکست کا دن ہے جنہوں نے قوم کے مال میں خیانت کی،عوام کو غریب کرکے اپنے محل تعمیر کئے۔سیاست کو لوٹ مار کے لئے استعمال کرنے والے سیاسی عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔ قوم ان کی موروثی غلامی مسترد کر چکی ہے۔

25 جولائی عوامی شعور کے اظہارکا دن ہے۔اس دن عوام کے کندھے کرپٹ عناصر کی بے ساکھی نہیں بلکہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے مشن کا مضبوط سہارا بنے۔آج کے دن نسل در نسل اقتدار پر قابض اور سیاسی ایوانوں کو ذریعہ روزگار بنانے والوں کو نظام سے باہر پھینک دیاگیا۔دو خاندانوں نے باری باری حصول اقتدار کا کھیل رچا کر عوام کا بدترین استحصال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 25 جولائی کوہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اپوزیشن جماعتوں نے آج کے دن مشترکہ طور پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

The post آج پاکستان تحریک انصاف یوم تشکر منائے گی، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2K0pYk5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment