Ads

پاکستان اور اے ڈی بی میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض معاہدے پر دستخط

 اسلام آباد:  حکومت پاکستان اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان ایک ارب30 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضہ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

حکومت پاکستان اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان معاہدے کی تقریب اقتصادی امور ڈویژن اسلام آباد میں ہوئی جس میں معاہدے پر پاکستان کی جانب سے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری سید پرویز عباس نے جبکہ اور ایشیائی بینک کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ نے دستخط کیے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی موجودگی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت دو پروگراموں پر کام کیا جائے گا، اس قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا ہے جس میں سے 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور مالی استحکام کے لیے مختص کیے گئے۔

تقریب کے دوران گفتگو میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ اس قرضے کے تحت حکومت کو گردشی قرض کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی ، اس معاہدے کے تحت ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مالی گنجائش بھی فراہم ہوگی اور اے ڈی بی کی طرف سے قرضوں کی فراہمی پاکستانی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی نشاندہی کرتا ہے، اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ کا کہنا تھا کہ اس قرضے کی منظوری اے ڈی بی کے تمام بورڈ نے متفقہ طورپر دی ہے۔

The post پاکستان اور اے ڈی بی میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض معاہدے پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Py7wSJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment