کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر فیصلہ نہ ہوسکا۔
سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین پی اے سی غلام قادر چانڈیو کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار کی آڈٹ رپورٹ برائے سال دو ہزار آٹھ نو کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ ،ٹنڈومحمد خان اور ٹنڈوالہ یار کیمختلف محکموں میں خردبرد رپورٹ ہوئی تھی۔
اجلاس میں وزیراعلی مرادعلی شاہ کے آبائی شہر جامشورو کی بلدیاتی کونسلز نے بھی بے ضابطگیوں پر جواب جمع نہیں کرایا جس پر چیئرمین پی اے سی نے برہمی کا اظہار کیا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا، چیئرمین نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمد خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم بھی دیا۔
کوٹری میونسپل کمیٹی میں اکاؤنٹس افسر نہ ہونے پر پی اے سی نے نوٹس لیا اور اس ضمن میں چیف سیکریٹری کو خط لکھنے کی ہدایت کی، چیئرمین پی اے سی نے دریافت کیا کہ کوٹری میونسپل کمیٹی میں اکاؤنٹس افسر کیوں تعنیات نہیں کیاگیا ؟ جس پر متعلقہ حکام اطمعنان بخش جواب نہ دے سکے۔
The post پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مالی بے ضابطگیوں پر فیصلہ نہ ہوسکا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2sKplpH
0 comments:
Post a Comment