Ads

وائرل وڈیو رنگ لے آئی بلاول کی ننھی جیالی سے ملاقات

 اسلام آباد: آزاد کشمیرکی ننھی جیالی حوراں فاطمہ کی وائرل ہونے والی وڈیو رنگ لے آئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حوراں فاطمہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرحوراں فاطمہ کے کزنز عدم علی، امل علی اور بہلول بادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹونے بچوں کو تحائف دیے۔ چاکلیٹ کھلائی، بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے انھیں کینو بھی کھلائے۔

واضح رہے کہ مظفر آباد آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوراں فاطمہ بلاول بھٹو سے ملنے کی ضد کرتی رہی۔ ملاقات نہ ہونے پروالدین سے روٹھ گئی تھی۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی قائم کر دی۔

The post وائرل وڈیو رنگ لے آئی بلاول کی ننھی جیالی سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38jEsHd
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment