Ads

سرگودھا کے قریب ٹرین اور ڈمپر میں تصادم ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق

سرگودھا: نشتر آباد اسٹیشن کے قریب ماڑی انڈس ٹرین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا سے لاہور جانے والی ماڑی انڈس ٹرین نشتر آباد اسٹیشن کے قریب پھاٹک کراس کرتے ہوئے بجری سے بھرے ہوئے ڈمپر سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے باعث ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا اور ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پھاٹک کے گیٹ کھلے ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، ٹرین کے جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور کی شناخت وسیم ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، ڈمپر کا ڈرائیور اور پھاٹک مین موقع سے فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

The post سرگودھا کے قریب ٹرین اور ڈمپر میں تصادم ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RyHO36
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment