Ads

مظفر آباد میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

مظفر آباد میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

 مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بشیر عباسی نے مظفرآباد میں 2 صحافیوں کے کورونا وائرس کا شکارہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو خود کو آئیسولیٹ کرنے کا کہا ہے۔ نجی ٹی وی کا کیمرامین کورونا کے باوجود ڈیوٹی پر مامور رہا، مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے صدر سجاد میر کا کہنا ہے کہ کلب کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، تمام ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر سینٹرل پریس کلب اور متاثرہ صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

The post مظفر آباد میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VHfCwF

via Blogger https://ift.tt/2KCfMip
April 25, 2020 at 10:31PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment