Ads

پنجاب میں کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں مزارات کھول دیئے گئے

 لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے کے کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں مزارات کھول دیئے ہیں۔

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں مزارات زائرین کے لیے کھول دیئے گئے ہیں، پنجاب کے 22 اضلاع میں واقع 232 مزارات زائرین کے لیے کھولے گئے ہیں جب کہ لاہورسمیت 14 اضلاع کے 314 مزارات کی بندش میں 17 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مزارات کھولنے کا فیصلہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاہم زائرین کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا اور انتظامیہ بھی تمام ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

ترجمان اوقاف نے بتایا کہ جن اضلاع میں مزارات بند رہیں گے ان میں لاہور، راولپنڈی،بھکر،شیخوپورہ، فیصل آباد،جھنگ، گوجرانوالہ شامل ہیں،اسی طرح قصور،ٍڈیرہ غازیخان، ملتان، سرگودھا،رحیم یارخان، اوکاڑہ اور بہاولپور میں بھی مزارات بند رہیں۔

The post پنجاب میں کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں مزارات کھول دیئے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vt78YG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment