Ads

پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار

پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار

 لاہور:  آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے لہٰذا زمبابوے نے ایک مقابلہ بھی ڈراکرلیا تو ایک پوائنٹ کم ہونے پر جنوبی افریقہ آگے نکل جائے گا۔

پاکستان کے موجودہ ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 90 ہے، بھارت (120) پہلے، نیوزی لینڈ (118) دوسرے، آسٹریلیا (113)تیسرے اور انگلینڈ (106) چوتھے نمبر پر ہے، گرین کیپس زمبابوے کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز جیتیں تو صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ حاصل اور پانچویں پوزیشن برقرار رہے گی۔

نتیجہ0-1رہا تو 89 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان جنوبی افریقہ کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ جائے گا، سیریز 1-1 سے برابر ہونے کی صورت میں ٹیم کے 5ریٹنگ پوائنٹس کم ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ زمبابوے کی ٹیم فی الحال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 29 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔

The post پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح درکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aK7zG7

via Blogger https://ift.tt/3aNNIGp
April 28, 2021 at 10:00PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment