Ads

کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرناپڑیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے، یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اور اس مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال پر کہا کہ اگرصورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، اس کے لئے تیاری کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں پہلی مرتبہپ کورونا سے ایک روز میں 201 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جو کہ اس وبا کے پھوٹنے سے اب تک کا ریکارڈ ہے۔ صرف پنجاب میں گزشتہ روز کورونا سے 127 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

The post کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3u30BUr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment