حافظ آباد: سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے بعد سیشن کورٹ میں بھگڈر مچ گئی، اور خدشہ ہے کہ پیشی پر آئے بہت سے افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری کورٹ پہنچ گئی اور عدالت کے ارد گرد کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ جب کہ ریسکیو کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی دونوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
The post عدالت میں پیشی پر آئے 3 افراد مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jHTWfy
via Blogger https://ift.tt/3BGUBEq
September 04, 2021 at 04:55AM
0 comments:
Post a Comment