جوہی: گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق گاڑی پہاڑی سے کھائی میں گری اور ریسکیو کی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث لاشیں 3 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہیں نکالی جاسکیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ سڑک خراب ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ویگو گاڑی پر 5 افراد سوار تھے، اور کسی کے بچنے کی امید نہیں ہے، خراب راستوں اور گاڑی گہری کھائی میں چلے جانے کے باعث لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا، سڑک خراب ہونے کے باعث آئے روز حادثات پیش آتے ہیں۔
The post سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WT8YpO
0 comments:
Post a Comment