Ads

اداکارہ فضا علی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی، ویڈیو وائرل

قصور: معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئیں۔

مشہور و معروف اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے بڑے ٹیلے سے گرکر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، فضا علی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کے بڑے ٹیلے سے نیچے گرگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی گرنے کے بعد کافی دیر تک زمین پر ہی لیٹی رہیں اور پھر سر پکڑ کر درد سے چلانا شروع کردیا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار ملکو اور فضا علی ان دنوں نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گانے کی ویڈیو شوٹنگ قصور کے نواحی علاقے میں جاری تھی۔

 

 

 

The post اداکارہ فضا علی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WURl93
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment