Ads

وزیراعظم رواں ماہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کراچی: وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کراچی میں بڑا منصوبہ شروع ہونے کے قریب ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سی پیک میں شامل ہے اور یہ چینی سرمایہ کاری سے مکمل ہوگا جب کہ سرکلر ریلوے منصوبے کی بالائی گزرگاہوں کی تعمیر اور حفاظتی دیوار کے لئے فنڈنگ سندھ حکومت کررہی ہے۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس حوالے سے وزیراعظم کا رواں ماہ 11 ستمبر کو کراچی کے دورے کا امکان ہے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی میں کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس حوالے سے ریلوے حکام کو سنگ بنیاد کی تقریب کی تیاری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

The post وزیراعظم رواں ماہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YfpAc4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment