Ads

لاہور میں رشتہ دار نے خاتون سے زیادتی کے بعد آگ لگاکر نہر میں پھینک دیا

 لاہور: فیروز والہ میں خاتون سے زیادتی کے بعد آگ لگاکر ملزم نے نہر میں پھینک دیا۔

لاہور کے قریب فیروزوالہ میں خاتون کے قریبی رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگاکر نہر میں پھینک دیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت ارم کے نام سے ہوئی جو شریف پارک کی رہائشی ہے، انہوں نے 5 سال قبل عامر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جب کہ ان کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خاتون کا قریبی رشتہ دار کھانا کھلانے کے بہانے ساتھ باہر لے گیا اور پھر زیادتی کے بعد خاتون کو آگ لگا کر خانپور نہر میں پھینک دیا، خاتون کے شور سے قریبی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں بچایا اور ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

The post لاہور میں رشتہ دار نے خاتون سے زیادتی کے بعد آگ لگاکر نہر میں پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DQR3RV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment