Ads

یونان میں گاڑی کو حادثے میں 4 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک، پاکستانی ڈرائیور زخمی

یونان میں گاڑی کو حادثے میں 4 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک، پاکستانی ڈرائیور زخمی

ایتھنز: یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ پاکستانی ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شہر کوالا کے قریب ہائی وے پولیس نے ایک تیز رفتار ٹیکسی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کی ہدایت ماننے کے بجائے گاڑی کو ایک چھوٹی سڑک پر موڑ دیا۔

پولیس کی جانب سے گاڑی کا پیچھا کیا گیا اس دوران ڈرائیور تیزرفتار گاڑی کو قابو میں نہیں رکھ سکا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں چار افر د ہلاک جبکہ پاکستانی ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد ترکی کی سرحد سے غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہوئے تھے، فوری طور پر غیر قانونی تارکین وطن کی قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول سے 57 پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو بازیاب کرایا گیا تھا جب کہ چند روز پہلے بلوچستان میں بھی دو مختلف واقعات میں یورپ جانے والے 20 غیر قانونی تارکین وطن جاں بحق ہوگئے تھے۔

The post یونان میں گاڑی کو حادثے میں 4 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک، پاکستانی ڈرائیور زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AmhcaZ

via Blogger http://ift.tt/2AjMIZy
November 29, 2017 at 03:22AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment