بیجنگ: چین نے گوادر میں فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ گوادر میں چین کے فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے تمام اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر ون بیلٹ ون روڈ (اوبور) پروگرام میں شامل ہے، دونوں ممالک راہداری کی تعمیر کی کوششوں میں مصروف ہیں لہذا کسی کو بھی اس بارے میں افواہیں پھیلانے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان میں اپنا فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا قوی امکان ہے جب کہ بیجنگ نے امریکی رپورٹ کو غیر ذمہ دار قرار دے کر مسترد کردیا تھا، چند روز قبل بھارت کی جانب سے بھی بلوچستان کے علاقے جیوانی میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں۔
The post چین نے گوادر میں فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق خبریں مسترد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Fl1xur
0 comments:
Post a Comment