Ads

یمن میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کا حملہ، 19 افراد ہلاک

یمن میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کا حملہ، 19 افراد ہلاک

صنعا: یمن کے ساحلی شہر عدن میں انسدادِ دہشت گردی فورس کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کے حملے میں 10 اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں دو کار بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عدن کے سیکیورٹی حکام نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ دو کاروں میں موجود 6 مسلح حملہ آوروں نے انسداد دہشت گردی فورس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں 4 اہلکار اور گاڑیوں میں موجود 6 مسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم باقی حملہ آور پولیس اور فوج کا سیکیورٹی حصار توڑ کر مرکزی دروازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر پہنچتے ہی دھماکا خیز مواد سے بھری 2 گاڑیوں کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں مزید 9 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 فوجی بھی شامل ہیں۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ کالونی کی متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے اور بیان جاری کیا ہے کہ یہ دونوں حملے انسدادِ دہشت گردی فورس کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کے لئے کئے گئے تھے۔

The post یمن میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے ہیڈ کوارٹر پر داعش کا حملہ، 19 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F1gcgV

via Blogger http://ift.tt/2BPOiCH
February 25, 2018 at 12:23AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment