Ads

بھارت میں بندروں نے نومولود بچہ اغوا کرلیا

بھونیشور: ریاست اڑیسہ کے گاؤں تلابستا میں والدہ کے ساتھ سوئے 16 دن کے نومولود بچے کو بندر اٹھاکرلے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کٹک میں بندر ایک نومولود بچے کو اٹھاکر لے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تلابستا گاؤں میں  16 دن کا نوزائیدہ بچہ اپنے گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ سو رہا تھا کہ اسے بندر نے اٹھا لیا، ماں نے جب بندر کو بچہ اٹھا کربھاگتے دیکھا تو شور مچایا تاہم اہل علاقہ کے جمع ہونے تک بندر بھاگ چکا تھا۔

اہل علاقہ نے محکمہ جنگلات اور آگ بجھانے والے محکمے کو اطلاع دی جو فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئے اور 30 افراد پر مشتمل 3 ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں بچے کی تلاش میں بھیج دیا گیا ہے۔ ٹیموں کی قیادت کرنے والے محکمہ جنگلات کے افسر سنگرام کیشری نے بتایا کہ والدہ کے مطابق بچے کے گلے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے اسے  رونے میں تکلیف ہے اس لئے بچے کے رونے کی آواز نہ سننے کی وجہ سے اس کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کے باعث بندروں نے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور گزشتہ چند دن کے دوران علاقے میں بندروں کے حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، محکمہ جنگلات کو متعدد بار شکایات کی گئیں تاہم تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔

The post بھارت میں بندروں نے نومولود بچہ اغوا کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J8fHkq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment