Ads

نیب کی مختلف الزامات میں خواجہ آصف اور علیم خان کیخلاف تحقیقات کی منظوری

 اسلام آباد: نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں میں خواجہ آصف اور رقوم منتقلی الزام میں علیم خان کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں جب کہ پی ٹی آئی کے علیم خان کے خلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کے الزام میں تحقیقات کی منظوری دی گئی، اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کے حلقہ این اے 21 مانسہرہ میں پی ڈبلیو ڈی کو 9 ارب روپے جاری کرنے اور من پسند ٹھیکیداروں کے ذریعے غیر معیاری کام کروانے پر تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے الزامات؛ چیرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

نیب نے اجلاس میں سابق وفاقی وزیر بابرخان غوری کے خلاف 974 بھرتیوں اور 2 ارب 85 کروڑ روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق ریفرنس دائر کرنے اور صوبائی ورکس ویلفیئر بورڈ پنجاب، سندھ، بلوچستان کے افسران کے خلاف آلات کی خریداری میں خوردبر پر انکوائری کی منظوری دی۔

نیب ایگزیکٹوبورڈ نے این ٹی ایس کے ہارون رشید اور وحید اللہ ناگارہ، سابق ریجنل سربراہ محمد جاوید اور محب الرحمان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ این ٹی ایس کے عہدیداروں نے پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں بدعنوانی اور امتحانات کے عمل میں غیرشفافیت کے مرتکب پائے گئے۔

The post نیب کی مختلف الزامات میں خواجہ آصف اور علیم خان کیخلاف تحقیقات کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MwcboD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment