Ads

لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اہلکار موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اہلکار موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

 لندن: ہیتھروایئرپورٹ پر لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے حراست میں لیا اور دوران تلاشی شہباز کے پاس سے 12 موبائل نکلے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

پی آئی اے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو آگاہ کردیا ہے جب کہ کسٹم انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم شہباز اس وقت برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے، گرفتار ملازم کو آف لوڈ کرکے پرواز روانہ کی گئی ہے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے۔

The post لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اہلکار موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L6vEr8

via Blogger https://ift.tt/2PmQEgu
August 19, 2018 at 04:35AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment