اسلام آباد: ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے اس لئے میں برطانیہ میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت نہیں کرسکتا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 7 روزہ دورہ برطانیہ سے معذرت کرلی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کو برطانیہ میں ورکشاپ میں شرکت کے لیے نامزد کیا تھا تاہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ 31 جولائی کو جاری شوکازنوٹس کے باعث دورے پرجانا ممکن نہیں، مجھے اور میری فیملی کو جان کے خطرات ہیں، خطرات اور دباوٴ کی کیفیت میں فیملی کو چھوڑ کر برطانیہ نہیں جا سکتا۔
The post مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے، جسٹس شوکت صدیقی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n6S9CM
0 comments:
Post a Comment