Ads

سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد

 راولپنڈی: کسٹمز انٹیلی جنس نے روات کے قریب مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو روات کے قریب وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران 20 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں، برآمد گاڑیوں کا تعلق قطر کے سفارت خانے سے بتایا گیا تاہم سفارتخانے کا عملہ گاڑیوں کے کاغذات فراہم نہیں کرسکا، جس کے باعث تمام گاڑیاں ویئر ہاؤس میں ہی سیل کردی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام، 40 باقی

ویئرہاؤس کے مالک سابق سینیٹر سیف الرحمان نے دوحا سے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ان کے ہاں کوئی غلط کام نہیں ہوا، ہماری جگہ صرف اسٹوریج کے لئے استعمال ہو رہی ہے، یہ تمام گا ڑیاں چار پانچ سال سے یہاں موجود ہیں، گاڑیاں قطری شیخ جاسم بن حمد کی ہیں، جو صحرا میں شکار کے لیے لائی گئی ہیں، ان کی کلیئرنس دفتر خارجہ کے ذریعے ہوتی ہے۔

دوسری جانب قطر ایمبیسی کے عملے نے روات کے قریب ویئر ہاؤس سے ملنے والی 20 قیمتی گاڑیوں کے کاغذات آج دوپہر تک فراہم کرنے کا کہا ہے، ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں تلور کے شکار میں استعمال ہوتی ہیں ،ان گاڑیوں کو یہاں سے ہر سال صحرائی علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

The post سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IbNAkk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment