Ads

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

کراچی: پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ سندھ بھر میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر 10 روز کے لیے پابندی ہوگی، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی جب کہ سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے 10 روز کے لیے منسوخ کردیے گئے۔

The post سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P3S6s1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment