Ads

چینی کان میں بس حادثہ، 20 کان کُن ہلاک

بیجنگ: چین میں مزدوروں کو کان میں لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20 کان کن ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی چین کے خود مختار علاقے اِنر منگولیا کی ایک کان میں 50 مزدورں کو لے جانے والی بس بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 20 کان کن ہلاک ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے کان کنوں کو باہر نکالا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے. 4 کان کنوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انر منگولیا کی اس کان سے زنک، سیسہ اور تانبا نکالا جاتا ہے، مقامی حکومت نے بس حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انر منگولیا کی یہ کان دیگر کانوں کی نسبت سہولتوں سے لیس اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ قائم کی گئی تھی۔

The post چینی کان میں بس حادثہ، 20 کان کُن ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GIxQXZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment