Ads

ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر فیاض الحسن سے وضاحت طلب

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن سے وضاحت طلب کرلی۔

ہندو برادری سے متعلق بیان پر فیاض الحسن چوہان مشکل میں پھنس گئے۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے طلبی پر فیاض الحسن چوہان نے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

عثمان بزدار نے فیاض الحسن سے وضاحت طلب کرلی جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ان سے استعفیٰ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے اقلیتی برادری کے خلاف متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اظہار ناراضگی

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے استعفی طلب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے استعفی طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، میں نے وزیر اعلی کو وضاحت دے دی ہے، انہوں نے مجھ سے استعفی نہیں مانگا ہے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے بھارتی جنگی جنون کے خلاف تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کا پیشاب پینے اور بتوں کو پوجنے والے مسلمانوں سے نہیں لڑسکتے۔

The post ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر فیاض الحسن سے وضاحت طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UgzAel
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment