Ads

امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان

 واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔ ایف 16 طیاروں کیلیے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی اور پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی تکنیکی سپورٹ کا اعلان امریکا کی دفاعی سیکیورٹی تعاون ایجنسی نے کیا جب کہ تکنیکی و فنی سپورٹ کی منظوری امریکی محکمہ خارجہ نے دی۔

دوسری جانب امریکا نے بھارت کے سی 17 طیاروں کیلیے 67 کروڑ ڈالرز کی تکنیکی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے فیصلے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا جب کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کو بھی فائدہ ہوگا۔

The post امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2K5Kfod
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment