Ads

تاپی، آف شورگیس لائن منصوبوں سے انرجی تحفظ ملے گا

 اسلام آباد:  ترکمانستان سے گیس پائپ لائن اور20ارب ڈالر کی آف شورپائپ لائن منصوبوں سے پاکستان کی توانائی ضروریات کو تحفظ مل جائے گا.

منصوبوں کے حوالے سویلین اور ملٹری قیادت ایک صفحے پر ہے، منصوبوں سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان اس وقت تاپی (ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان) گیس لائن پروجیکٹ اور روس کے تعاون سے آف شورپائپ لائن منصوبے پر کام کررہاہے۔

دوسری جانب امریکا کا دباؤ ہے کہ پاکستان ایران پاکستان گیس لائن منصوبے سے دوررہے اسی وجہ سے ایران پاکستان گیس لائن منصوبہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے اورپاکستان کو اپنی ضروریات کیلیے قطرسے ایل این جی خریدنا پڑرہی ہے ۔

تاپی اور آف شورپائپ لائن منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کو بحری جہازوں کے ذریعے گیس کی درآمد میں کمی ہوگی اور انرجی پولیٹکس میں امریکا کا کردارکم ہوجائے گا۔ دونوں منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کو توانائی کی رسدکو تحفظ اورخلیجی ریاستوں کے حکمرانوں پر انحصارکم ہوجائے گا جو انرجی کارڈ کھیلنے اور ملکی سیاست میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

The post تاپی، آف شورگیس لائن منصوبوں سے انرجی تحفظ ملے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YO0d0E
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment