Ads

ملک میں کورونا کے 1114 نئے کیسز رپورٹ، 32 مریضوں کا انتقال

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز سامنے آگئے اور 32 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ ہوئے اور 1114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 347 ہے۔

صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 20 ہزار 52 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 655، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845، بلوچستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 987، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر مزید 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے نتیجے میں اموات کی مجموعی تعداد 5924  ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے 1114 نئے کیسز رپورٹ، 32 مریضوں کا انتقال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CUrkgO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment