Ads

امریکا ؛ ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی

شکاگو: امریکی ریاست مونٹانا میں تیز رفتار مسافر برادر ٹرین کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو سے سیئٹل جانے والی امٹریک امپائر بلڈر کی مسافر بردار ٹرین کی بوگیاں جوپلن کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ٹرین میں عملے کے 16 ارکان سمیت 146 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتالوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں 10 سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ٹرین حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں امٹریک ٹرین غلط پٹڑی پر سفر کرنے کے دوران مال برادر ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post امریکا ؛ ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kExXa2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment