Ads

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کے انتقال پراسٹارزغمزدہ

 کراچی: اداکار، مصنف، ہدایتکاراورکامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کے انتقال پراسٹارزغمزدہ ہیں اوردکھ کا اظہارکررہے ہیں۔

عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کامیڈی کی بے تاج بادشاہ عمرشریف آج جرمنی میں علاج کے دوران انتقال کر گئے۔اداکارکے انتقال کے بعد کامیڈی کی دنیا کا ایک عہد تمام ہوگیا۔   اداکار کے انتقال کے سب ہی افسردہ ہیں۔

گلوکارابرارالحق نے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج ہمیں رلا کرچلا گیا۔ عمر شریف کی محب وطنی اورانسان دوستی کو نہیں بھلایا جاسکتا۔

اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ آپ نے ہمیں بہت ہنسایا اوراب ہمیں چھوڑکرچلے گئے۔  ہم سب بہت افسردہ ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ عمرشریف کے انتقال کی خبرسن کرغمگین ہوں۔ وہ انڈسٹری کے حقیقی اداکارتھے۔ خدا انہیں جنت نصیب کرے۔

بھارت کے معروف ٹی وی شو’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الوداع لیجنڈ، آپ کی روح کو سکون ملے۔

معروف نیوزاینکروسیم بادامی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمربھائی اب ہم میں نہیں رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے، وہ 19 اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’’بکرا قسطوں پر‘‘ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

The post کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کے انتقال پراسٹارزغمزدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3a2pDL7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment