Ads

’جیپ‘ کے انتخابی نشان والے امیدوار کی جیپ کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ: پی کے 34 سے آزاد امیدوار وقار الملک کی چیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مانسہرہ کے حلقہ پی کے 34 سے آزاد امیدوار سردار وقار الملک کی جیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ سردار وقار الملک شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وقار الملک اپنے انتخابی نشان کی مناسبت سے جیپ پر سوار ہوکر اپنے حلقے کے عوام سے ملنے جارہے تھے کہ  سیرن ویلی کے مضافاتی علاقے سم الہیٰ منگ کے پہاڑی علاقہ میں ان کی جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ دوردراز علاقہ ہونے کی وجہ سے امدای ٹیمیں جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکی تاہم سردار وقار الملک کو شدید زخمی حالت میں مقامی افراد نے  اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ڈسپنسری پہنچا دیا ہے۔

The post ’جیپ‘ کے انتخابی نشان والے امیدوار کی جیپ کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mAXjXo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment