Ads

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین سے ملاقات

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ملاقات کی ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں مالدیپ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نیول چیف نے مالدیپ کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے لینڈنگ کرافٹ میکا نائزڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مالدیپ کے صدر نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات، عسکری تربیت اور بحری تعاون کی تعریف کی۔

The post سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JQCqR4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment