Ads

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں میں الیکشن ملتوی

 اسلام آباد: قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پرانتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ایک حلقہ میں امیدوار کی نااہلی جبکہ سات حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کردیا گیا جس کے بعد 841 حلقوں پرکل انتخابات ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 60 پر حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد، پی کے 78 پشاور، پی پی87 میانوالی، پی ایس87 ملیر، پی کے99 ڈی آئی خان اورپی بی 35 مستونگ، پی پی 103 اوراین اے103 فیصل آباد پرانتخاب ملتوی ہوا۔

واضح رہے کہ کل ملک بھرمیں عام انتخابات منعقد ہورہے ہیں جہاں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 جب کہ چاروں صوبوں کی مجموعی طورپر577 میں سے 570 نشستوں پرکل رائے شماری ہوگی۔

The post قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں میں الیکشن ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2A5YFTv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment