Ads

فلائی ویٹ ٹائٹل، محمد وسیم کو جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا

کوالالمپور: ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں جنوبی افریقی باکسر موروتی متھالین نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو شکست دیدی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت میں کھیلی گئی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کا مقابلہ جنوبی افریقی باکسر موروتی متھالین سے ہوا تاہم سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقی باکسر نے مقابلہ جیت لیا، ٹائٹل فائٹ 12 راؤنڈز پر مشتمل تھی جس میں دونوں کے درمیان فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116 اور 111 رہا تاہم ججز نے حریف باکسر موروتی متھالین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فاتح قرار دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

واضح رہے کہ محمد وسیم اب تک 8 انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور 2 بار ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

The post فلائی ویٹ ٹائٹل، محمد وسیم کو جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uztRoh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment