Ads

نوازشریف اور مریم نواز کی بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

نوازشریف اور مریم نواز کی بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جب کہ انہیں جیل کے اندر ضرورت کی چیزیں فراہم کرنے کے لئے مشقتی بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق  سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں دوسرا روز شروع ہوچکا ہے۔ شریف خاندان کے چند افراد نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جیل میں دوسری رات گزارنے کے بعد حسب معمول نماز فجر ادا کی اور تلاوت قرآن پاک کی۔ نوازشریف نے ناشتے سے قبل چہل قدمی کی اور ادویات لیں ۔ پھر اپنی صاحبزادی کے ہمراہ ڈبل روٹی، جام، چائے اور جوس کے ساتھ ناشتہ کیا۔

نوازشریف نے اخبارات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تو انہیں قومی اخبارات فراہم کردیئے گے، نوازشریف کو بی کلاس اورمریم نواز کو خواتین وارڈ میں کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ دونوں کو قیدی یونیفارم فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ  وی آئی پی مجرموں کی بیرکوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ نوازشریف، مریم نواز کی بیرکوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ۔ سابق وزیراعظم کو 2 جبکہ مریم اور کیپٹن(ر) صفدر کو ایک ایک مشقتی دے دیا گیا ہے جو جیل کے اندر مجرمان کو ضرورت کی اشیا فراہم کریں گے اور ان کے کام کریں گے۔ مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔

The post نوازشریف اور مریم نواز کی بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Nc4CQs

via Blogger https://ift.tt/2NSx5Mn
July 15, 2018 at 01:03AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment