Ads

لاہور میں نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد

 لاہور: الیکشن سے ایک روز قبل لاہور میں بند نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

عام انتخابات سے ایک روز لاہور کے حلقہ این اے 125 شفیق آباد میں بند نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناختی کارڈ تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھرمیں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع

نادرا نے بھی شفیق آباد سے ملنے والے شناختی کارڈ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شفیق آباد تھانے سے رابطہ کر رہے ہیں، ابھی معلوم نہیں یہ کون سے کارڈ ہیں تاہم پولیس سے رابطہ ہونے کے بعد ہی کچھ پتہ چل سکے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

The post لاہور میں نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uJZPzb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment