Ads

کل ملک بھر میں عام تعطیل ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے موقع پر 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے روز چھٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے جس کے مطابق 25 جولائی کو تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے اور پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک رکھا گیا ہے۔

 

The post کل ملک بھر میں عام تعطیل ہے، ترجمان الیکشن کمیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uKMjeJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment