Ads

ايرانی انقلاب کے چاليس برس مکمل ہونے پر نيا ميزائل لانچ

تہران: ایران نے انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل لانچ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ايران میں انقلاب کے 40 برس مکمل ہونے پر دس روزہ جشن منایا جا رہا ہے اس موقع پر 1300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا کروز ميزائل لانچ کيا ہے جو کم اونچائی پر بھی پرواز کرسکتا ہے۔

دوسری جانب ايران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع فوجی بیس پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کا 1 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ایران کے سرکاری ميڈيا نے ’نیک شہر‘ ميں ہونے والے اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار ديا ہے تاہم سرکاری سطح پر فی الحال کسی مخصوص گروہ کو حملے کا ذمہ دار قرار نہيں ديا گيا ہے۔

دوسری جانب ایران میں سرگرم شدت پسند جماعت جيش العدل نے فوجی کيمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایران میں انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر دس روزہ جشن منایا جا رہا ہے۔

 

The post ايرانی انقلاب کے چاليس برس مکمل ہونے پر نيا ميزائل لانچ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HL85Ic
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment