Ads

اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کا ملکہ ترنم نور جہاں کو ٹریبیوٹ

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے خواجہ خورشید انور کی دھن ‘ ونجلی والڑیا ‘ کو نئے انداز میں گا کر ریلیز کردیا۔

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے  نامور موسیقار خواجہ خورشید انور اور ملکہ ترنم نورجہاں کو  شان دار ٹرہبوٹ پیش کرتے ہوئے ماضی کی دل چھولینے والی موسیقی کی یادیں تازہ کردیں۔ سائرہ پیٹر نے پاکستانی فلمی موسیقی کو زندہ کرنے کا عزم کیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے پہلے روبن گھوش کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا  اور اب خواجہ خورشید انور کے سپر ہٹ گیت ونجلی والڑیا، اپنی آواز میں گا کر 70 کے فلمی دور کی حسین یادوں کو تازہ کردیا۔ یہ نغمہ مشہور فلم ہیررانجھا میں ماضی کی سپر اسٹار فردوس اور اعجاز پر فلمایا گیا تھا ۔

سائرہ پیٹر نے لندن سے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستانی فلمی موسیقی سے  بہت زیادہ لگاو ہے ۔اسی لیے اپنے عظیم موسیقار وں کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں، جلد پاکستان آکر نئے سال کا نیا البم ریلیز کروں گی۔

The post اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کا ملکہ ترنم نور جہاں کو ٹریبیوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SsPlky
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment