Ads

اپوزیشن کا آج ملک گیر یوم سیاہ، مشترکہ مظاہرے ہوں گے

 لاہور /  اسلام آباد / کراچی: عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج 25 جولائی کو اپوزیشن کی طرف سے ملک گیر یوم سیاہ ہوگا۔

اپوزیشن کی جانب سے آج وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت  قبائلی اضلاع اور ملک کے بڑے شہروں میں 9 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ مظاہرے ہوں گے، سب سے بڑا مظاہرہ پشاور میں ہوگا ۔

اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور کوئٹہ میں بھی مشترکہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے ، احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، ان مظاہروں سے شہباز شریف ، راجہ ظفر الحق ، بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی ، مولانا فضل الرحمن اور دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ، بڑے شہروں میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے جب کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کی میزبانی میں چیئر نگ کراس چوک میں جلسہ ہو گا ۔

کراچی میں مزارقائد سے متصل باغ جناح میں یوم سیاہ کے سلسلے میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت نواز لیگ اور دیگر جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

The post اپوزیشن کا آج ملک گیر یوم سیاہ، مشترکہ مظاہرے ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JOr5V5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment