Ads

سابق اسٹارز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے بے تابی سے منتظر

 لاہور:  سابق اسٹارزملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہاکہ ملک میں ایک دہائی بعد طویل طرز کا میچ ہونا بہترین لمحہ ہے، جب پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تو اس وقت وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے مگر یقین ہے کہ اس روز بھی کرکٹ کے مداح اتنے ہی خوش ہوئے ہوں گے جتنے کہ آج ہیں۔

معین خان نے کہا کہ یہ سیریز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے ساتھ اہم ترین فارمیٹ کے مستقل انعقاد کا سبب بھی بنے گی، شاہد آفریدی نے کہاکہ میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جس نے ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم بھجوائی، مجھے یقین ہے مداحوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی یقیناً سنگ میل ہے، امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ شعیب ملک نے کہاکہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی جذباتی لمحہ ہے، عمر گل نے کہا کہ  مداح دونوں ٹیموں کوسپورٹ کرنے میدان میں آئیں کیونکہ اس موقع پر جیت صرف کرکٹ کی ہوگی۔

The post سابق اسٹارز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے بے تابی سے منتظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E4KSM8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment