Ads

سری لنکن ٹیم میں پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے، مکی آرتھر

 لاہور: مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے گن گانے لگے،ان کا کہنا ہے کہ آئی لینڈرز میں اتنی صلاحیتیں اور مہارت ہے کہ پاکستان کو شکست دے سکے۔

حال ہی میں سری لنکن ٹیم کو بطور ہیڈکوچ جوائن کرنے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ عام طور پر اچھی اور بیٹنگ کیلیے سازگار ہوتی ہے،اگر ہم پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تو فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے، حریف پر دباؤ بڑھانے کیلیے بولرز کو بھی لائن اور لینتھ پر گیندیں کرنا ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے آئی لینڈرز کے ساتھ 2 ٹریننگ سیشنز کیے،میں پلیئرزکی فٹنس، جذبے اور مہارت سے بڑا متاثر ہوا ہوں،ہم تمام شعبوں میں مزید بہتری کیلیے کوشاں رہیں گے۔

The post سری لنکن ٹیم میں پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے، مکی آرتھر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rme3rB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment