Ads

وزیراعظم کا یقین ہے معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر ہی ترقی پائے گا، فردوس عاشق

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ یہ پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت اور ان کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کئے گئے عہد کی پاسداری کی جانب عملی قدم ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد ہے۔ تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔عمران خان کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اور کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔

The post وزیراعظم کا یقین ہے معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر ہی ترقی پائے گا، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LvTQGG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment