Ads

پنجشیر کی فتح پر طالبان کی کابل میں ہوائی فائرنگ، 17 ہلاک اور 41 زخمی

کابل:  طالبان کے پنجشیر میں شدید لڑائی کے بعد فتح یابی کے دعوے پر کابل میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے پنجشیر میں فتح کے دعوے کے بعد کابل ہوائی فائرنگ سے گونج گیا۔ ہنجشیر فتح کرنے کی خبر کی تسدیق نہ ہونے کے باوجود طالبان مسلسل ہوائی فائرنگ کر کے جشن مناتے رہے۔

مختلف اسپتالوں میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 17 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 41 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ہوائی فائرنگ سے اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں طالبان جنگجوؤں کو ہدایت کی ہے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں جو ہتھیار اور گولہ بارود آپ کے ہاتھ میں ہے اسے ضائع کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ سرد گولیاں عام شہریوں کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں اس لیے بلا ضرورت گولی نہ چلائیں۔

طالبان کی مقامی قیادت کی جانب سے پنجشیر کو فتح کرنے کے دعوے کے 20 گھنٹوں کے بعد بھی آزاد ذرائع یا طالبان کے ترجمانوں سے حتمی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جب کہ مزاحمتی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جارہی ہے اور طالبان کو وادی میں داخل ہونے میں ناکامی ہوئی ہے۔

دریں اثناء اشرفی غنی دور کے نائب صدر اور طالبان مخالف گروہ کے رکن امر اللہ صالح نے ایک مقامی ٹی وی کو بتایا کہ ان کے ملک سے فرار ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ امر اللہ صالح نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم آخری دم تک طالبان کے خلاف لڑیں گے۔

The post پنجشیر کی فتح پر طالبان کی کابل میں ہوائی فائرنگ، 17 ہلاک اور 41 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WRakRW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment