Ads

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے

کابل: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا ہے۔ جنرل فیض حمید کی کابل ایئرپورٹ پر تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد طالبان کی افغان شوریٰ کی دعوت پر کابل کا دورہ کررہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی پر بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سیکیورٹی سمیت اہم دوطرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران پاک افغان سرحدی صورتحال ، مجموعی سلامتی کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فساد پیدا کرنے والے اور دہشت گرد تنظیمیں صورتحال کا فائدہ نہ اٹھائیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی پاکستانی سفیر سے ملاقات بھی کریں گے جس میں افغانستان سے انخلاء اور راہداری کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔

غیر ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں کے عملے کی پاکستان کے رستے وطن واپسی اور اس حوالے سے زیر التواء درخواستوں کے مسئلے پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان کے رستے ٹرانزٹ کے لیے سہولتوں کی فراہمی کے لیے متعدد ممالک نے درخواست کی  ہے۔

The post ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DLkncq

via Blogger https://ift.tt/3jKkGfz
September 04, 2021 at 03:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment