ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر حریم شاہ نے بغیر کسی کیپشن کے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر دراز ہیں اور عملہ انھیں طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے اسپتال کا لباس پہنا ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایمرجنسی وارڈ میں نہیں ہیں بلکہ انھیں باقاعدہ طور پر اسپتال مین داخل کرلیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : حریم شاہ کی شادی کا معاملہ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کو ڈرپ لگی ہوئی ہے اور انھیں طبی عملہ ایک انجیکشن لگا رہا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ کون سا اسپتال ہے اور وہ اسپتال میں کس بیماری وجہ سے داخل ہوئی ہیں۔
کیپشن میں کسی قسم کی وضاحت نہ کرنے کی وجہ سے مداح اپنے اپنےطور پر اندازہ لگا رہے ہیں۔ حریم شاہ کچھ دنوں سے ترکی کے مختلف مقامات کی ویڈیو شیئر کرتی آرہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : میرے شوہر سندھ کے وزیر ہیں، حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کردی
اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کے اس دعویٰ نے سندھ کی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی کہ انھوں نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور مشہور وزیر سے شادی کرلی ہے تاہم وہ ان کا نام شوہر کی جانب سے اپنی پہلی بیوی اور خاندان کو منانے کے بعد ظاہر کریں گی۔
حریم شاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا وہ ہنی مون پر ترکی جا رہی ہیں۔
The post ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BMiZUS
via Blogger https://ift.tt/3BI3ai7
September 05, 2021 at 04:55AM
0 comments:
Post a Comment